Skip to content Skip to footer

اقبال، سوانح اور افکار

Author: ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی

700.00

Additional information

Number of pages

152

Format

Hard Cover
Paper Back

ISBN

978-969-9368-16-5

Price

1000
700

Category: Tag: Product ID: 19336

Description

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی
استاد، نقاد، محقق، مدبّر، ادیب اور سادہ ترین انسان آپ کا مختصر ترین تعارف ہے۔ صدر شعبہ پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج بھی رہے۔ اقبالیات پرگہری نظر اور اداروں سے زیادہ کام، چوالیس سے زیادہ کتب لکھ چکے ہیں۔ ان میں سے نصف سے زیادہ اقبال اور اقبالیات کے حوالے سے ہیں۔ ان کی نگرانی میں اقبال پر ڈاکٹریٹ اور ایم فل سطح کے پچاس تحقیقی مقالے لکھے گئے ہیں۔ مختلف ممالک کے دورے کر چکے ہیں اور وہاں کے علمی حلقوں سے داد پا چکے ہیں۔’’اقبال، سوانح و اقکار‘‘ نوجوانوں کے لیے یو ایم ٹی پریس کی خصوصی درخواست پر انہوں نے لکھی۔ اس مختصر کتاب نے مقبولیت میں دوسری کتب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اقبالیات کے ماہرین اور طالب علم سب کا ماننا ہے کہ اقبال کوجاننے، پڑھنےاور سمجھنے کے لیے اک عمر چاہیے۔ یہ کتاب اس سارے عمل کا نچوڑ پیش کرتی ہے۔ آپ اسکے مطالعہ سے اقبال کی زندگی کی گرہیں کھلتی ہوئی محسوس کریں گے اور اقبال کی فکری تفہیم میں آسانی بھی پائیں گے۔
اقبال کی سوانح اور شخصیت پر اتنی جامع کتاب بہ مشکل ہی مل سکے گی۔ تصوراتِ خودی، بے خودی، عقل عشق، فقر، مرد کامل، شاہین کے ساتھ ساتھ نظام ہائے سرمایہ داری، اشتراکیت، تہذیب مغرب و مشرق سب کچھ اس مختصر تذکرے میں نہایت فہیم آمیز اسلوب میں پیش کر دیا گیاہے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “اقبال، سوانح اور افکار”

Your email address will not be published. Required fields are marked *