Description
خرم علی شفیق
ابن صفی کے کام پر سند کا درجہ رکھنے والے خرم علی شفیق صدارتی اقبال ایوارڈ یافتہ مصنف ہیں۔ آپ کل وقتی محقق ، ماہر تعلیم و اقبالیات ہیں۔ فکر اقبال اور تاریخ پاکستان پر لیکچرز، ورکشاپس اور آن لائن کورسز پیش کرتے ہیں۔
’’دانش منزل‘‘ کی ترتیب میں آپ نے ابن صفی کی شخصیت اور فن کو نئے انداز سے متعارف کرایاہے۔ ان کی تحقیق نے یہ نکتہ بیان کیا ہے کہ ابن صفی کے جاسوسی ناولوں میں دانش و حکمت کے موتی چمکتے نظر آتےہیں۔ ان کے ناولوں کے بین السطور مطالعہ کی تحریک آپ کو ایک مرتبہ اس عظیم مصنف کو پڑھنے پر مجبور کر دے گی۔
ابن صفی / خرم علی شفیق
’’دانش منزل‘‘ میں ابن صفی کی ’’جاسوسی دنیا‘‘ اور ’’عمران سیریز‘‘ کے نو طویل سلسلوں کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان واقعات میں عالمی سیاست کے پردے میں پنپنے والی بین الاقوامی سازشوں اور سنگین جرائم کو زیر بحث لایاگیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے آپ ابن صفی کو واضح نظریاتی تناظر میں جلوہ گر دیکھ سکیں گے۔ ان کے تراشیدہ کرداروں کی صورت میں اس عظیم کہانی کار کے اندر متحرک تبدیلی لانے کا عندیہ بھی ملے گا۔ یہ تبدیلی کس طرح ایک مثالی ریاست کے نقشے کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ اسے آپ کے لیے ہر زاویے سے بیان کرتاملے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.