Description
جیلانی بی اے گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ وہیں خالصہ کالج سے ایف اے اور اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن رہے۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے تاریخی اجلاس منعقدہ مارچ ۱۹۴۰ء لاہور انتظامات کا حصہ رہے، پنڈال کی آرایش میں بہ حیثیت رضاکار حصہ لیا۔ وہ بنیادی حقوق اور ملی و سیاسی تحریکوں کے ہراول دستے میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ مئی ۶۵ء سے وفات تک ہفت روزہ ایشیا لاہور کے ایڈیٹر رہے۔
جیلانی بی اے کو ہفت زبان کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔ وہ بہ یک وقت اردو، روسی، فرانسیسی، انگریزی، فارسی اور پنجابی ادب پر گہری نگاہ رکھتے تھے۔ ان کا ان زبانوں میں ادب کا مطالعہ بھی وسیع تھا۔ وہ تیز قوت مشاہدہ، بے لاگ تجزیہ اور انسانی نفسیات کا باریک بینی سے جائزہ ایسی متنوع خوبیوں کے حامل تھے۔
جیلانی بی اے کے افسانے اُن کی ہمہ جہت شخصیت کے آئنینہ دار ہیں۔
زندگی کیاہے؟
ہر انسان زندگی پاتا ہے، اپنی عمر جیتا اور اس کے مکمل ہونے پر اس دنیا سے چلا جاتا ہے۔ وہ زندگی بھر خود سے اور سب سے یہی سوال کرتا دکھائی دیتا ہے۔ ’’زندگی کیا ہے؟‘‘
زندگی کے جتنے روپ ہیں، اُتنے ہی بہروپ بھی ہیں۔ فلسفی، شاعر، ادیب، تاریخ دان، سیاست دان ، مزدور، کسان، مستری، انجینئر، ڈاکٹر، بے روزگار، بے کار…
ہر انسان کی زندگی دوسرے سے مختلف اور منفرد ہے۔ یہ زندگی چونکا دیتی ہے، رُلا دیتی ہے اور بے ساختہ ہنسا بھی دیتی ہے۔
جیلانی بی اے کی تحریروں میں زندگی کے تمام رنگ اور تمام رُخ نظر آتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.