Skip to content Skip to footer

ستارہ عرش

Author: شعلہ ہاشمی

400.00

Additional information

Number of pages

240

Format

HardCover

ISBN

978-969-9368-24-0

Price

400روپے

Category: Product ID: 19778

Description

ستارہ عرش

شعلہ ہاشمی

محمدؐ نور یزداں کا ستارہ

محمدؐ شافعِ محشر ہمارا

اُنھی کے واسطے رکھےہوئے ہیں

زمین و آسمان و عرشِ اعلیٰ

خدا راضی محمدؐ کی رضا پر

کہا جو آپؐ نے، وہ کر دکھایا

’’ستارہ عرش‘‘ کا ہر شعر اور ہر مصرع عشق حقیقی میں ڈوبا، احترام رسالتؐ میں گندھا اور حدِّادب سے نکھرا ہوا ہے۔یہ شعلہ ہاشمی کے قلبی شعلے کا برملا اظہارہے۔ محبتِ رسولؐ کا ایسا سمندر موجزن ہے، جس کی طغانیوں کو عشقِ رسولؐ سے ہی تعلق خاطر ہے۔

شعلہ ہاشمی

عبدالحفیظ نام اور شعلہ تخلص ہے۔ آپ1905 میں مشرقی پنجاب کے شہر پھگواڑہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد علامہ دوست محمد اور دادا جان مفتی ثناء اللہ اردو اور فارسی کے شاعر تھے۔ نواب مرزاخان داغ، نواب سراج الدین سائل اور بے خود دہلوی جیسی ہستیوں کی محافل میں رہے۔بڑے بھائی میاں گلزار محمد نے والد کے انتقال کے بعد ان کی پرورش کی۔ ان کا کلام قیام پاکستان سے پہلے کے ادبی رسائل و جراید میں شایع ہوتا رہا ہے۔ شعلہ ہاشمی 20جون 1997ء کو حسن ابدال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

’’ستارہ عرش‘‘ آپ کی نعتیہ شاعری کے بڑے ذخیرے سے انتخاب ہے۔ رسول اللہﷺ سے آپ کی والہانہ محبت اور عقیدت اُن کے ہر مصرعے سے جھلکتی ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “ستارہ عرش”

Your email address will not be published. Required fields are marked *