Skip to content Skip to footer

سمجھوتا ایکسپریس

Author: نعیم طاہر

1,000.00

Additional information

Number of pages

552

Format

Hard Cover

ISBN

978-969-9368-29-5

Price

1000 روپے

Category: Product ID: 19346

Description

خورشید محمود قصوری نے ’’سمجھوتا ایکسپریس‘‘ کے تعارف میں لکھا ہے کہ نعیم طاہر پاکستان کے معروف مصنفین ، کالم نگاروں اور ڈرامہ نویسوں میں شمارہوتے ہیں۔ آپ نے تحقیق کا حق ادا کرتے ہوئے اس سانحہ کے کرداروں کو اس دستاویزی ڈرامے میں بے نقاب کیا ہے۔
یہ کھیل محض ٹی وی ڈراما نہیں ہے، جسے تفریح کا سامان کہا جائے اور بس! نعیم طاہر نے فکشن میں حقیقت کی باریکیا ں بڑے ماہرانہ انداز میں پیش کی ہیں۔ اس میں بھارتی میڈیا اور دانش ور حلقے کی اپنی اعترافی تاریخ سے حوالے دیے گئے ہیں۔
نعیم طاہر کا کردار نگاری اور منظر سازی کا فن اس کھیل میں پورے محاسن کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ ٹی وی اور تھیٹر پر کام اور تجربہ ’’سمجھوتہ ایکسپریس‘‘ کے فطری کینوس پر پھیل ہوا ہے۔ پڑھنے والے کے لیے اس میں خود کو ایکسپریس کے مسافر کے طور پر دیکھنے کا مشاہدہ اسے زندہ کتاب بنا رہا ہے۔

’’سمجھوتا ایکسپریس ‘‘ محض ٹی وی ڈراما ہوتا تو اسے دیکھے جانے کے بعد فراموش کر دیا جاتا۔ یہ بھارت کے پاکستان دشمن عزائم کی تہہ در تہہ کہانی ہے ۔ جب یہ سانحہ ہوا تھا، ہر آنکھ اشک بار ہوئی تھی۔ اسے تاریخ کی کسی شیلف میں رکھ دیا جاتا تو زمانے کی گرد اسے چھپا لیتی۔
نعیم طاہر نے انسانی جذبوں پر اس کاری وار کو احساس کا ایسا تازیانہ بنا دیا ہے ،جس میں سے ہندو انتہا پسندی اپنے کرداروں سمیت ہر انسان کو غم زدہ کرنے کا کام کرتی نظر آتی ہے۔ بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا تماشا جلتی ایکسپریس کے ساتھ جلتا ہے۔
’’سمجھوتا ایکسپریس‘‘ کا مطالعہ کھیل کا مطالعہ نہیں، تاریخ اور تحقیق کا سنگم ہے ،جہاں مستقبل کی کہانی میں ہمارے اپنے کردار واضح ہوتے نظر آتے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “سمجھوتا ایکسپریس”

Your email address will not be published. Required fields are marked *