Description
انسانی تاریخ پر نظر ڈالیں تو ’’ہجرت‘‘ ازل سے لے کر آج تک کسی نہ کسی صورت میں انسانیت کے ساتھ جڑی ہوئی نظر آتی ہے۔ کہا جاتاہے کہ انسانی تاریخ میں پہلی ہجرت حضرت آدمؑ اور حواؑ نے آسمان سے زمین پر کی اور یہ سلسلہ کسی نہ کسی طرح ابد تک جاری و ساری رہے گا۔
’’شام، ترکی ہجرت اور خدمت‘‘ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا تازہ سفر نامہ ہے۔ اس سفرنامہ میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ شہر مدینہ کے انصارِ مدینہ کے جذبہ اخوت سے سرشار ہو کر ترکی پہنچتے ہیں۔ جہاں ترکی اور شام کی سرحد پر کچھ انسانیت دشمن عالمی طاقتوں کی بربریت کے شکار لٹے پٹے شامی مہاجرین کی بے بسی اور بے چارگی قیامت سے پہلے ایک قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے۔ روح کو لرزا دینے والے اس منظر میں ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے، جس طرح اپنا دستِ شفا ان کی خدمت میں دراز کیا ہے۔ وہ بلاشبہ پاکستانی قوم اور وطن عزیز پاکستان کا اقوام عالم میں ایک تندرست و توانا تعارف پیش کرنے کی ایک مثالی کوشش ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سفرنامہ ’’شام، ترکی ہجرت اور خدمت‘‘ کو پڑھتے وقت حیرت انگیز طور پر حرف حرف اور لفظ لفظ میں کسی عظیم خوشخبری کی جو سرگوشی سی محسوس ہوتی ہے
Reviews
There are no reviews yet.