Skip to content Skip to footer

صلوٰۃ نعت

Author: راجارشید محمود

400.00

Additional information

Number of pages

150

Format

Hard Cover

ISBN

978-969-9368-26-4

Price

400روپے

Category: Product ID: 19362

Description

راجا رشید محمود
دنیا میں گنتی کے چند نام ،جنھوں نے شاعری محض ممدوحِ نبی آخر الزماں محمد ﷺ کے لیے کی۔ آپﷺ کے صحابہؓ اور صحابیاتؓ کی شان ہی بیان کی۔ راجا رشید محمودبلاشبہ ان نعت گو اصحاب میں سے ہیں۔
راجا صاحب نعت گو ہیں، لیکن محترم نعت گو ہیں۔ ادب اور احترام کا دامن تھامے رہتے ہیں۔ نامِ مصطفےٰﷺ اور مقام مصطفےٰﷺ سے ہر طرح سے آگاہ او ر با خبر ہیں۔ عمر کے جس حصے میں آپ ہیں،شوق و ذوق کو تازہ جذبے دینا آسان نہیں، لیکن وہ احساس کے شعلے کو بلند رکھے ہوئے ہیں۔
صلوٰۃ نعت ﷺ قاری کو یہ جذبے ودیعت کرنے والا نعتیہ مجموعہ ہے۔ ایمان اور وجدان کو طراوت اور شان عطا کرتا ہے۔

بات جو کی، با وضو آنکھوں نے کی دربار میں
ایسا لگتا تھا کہ گم اُس جا پہ گویائی ہوئی
اپنے آقاﷺ کی ہدایت سے جو آنکھیں بند کیں
جلبِ جاہ و منفعت کی دنیا سودائی ہوئی
عشق و اطاعت رسول ﷺ میں فرق نہیں کیا جاسکتا ۔ سر تسلیم خم ہی رہنا چاہیے۔ ہمارا یہ سر جھکا ہی رہنا چاہیے۔ اسی عشق و اطاعت ، اسی ادب کے قرینے بیان کرتی ’’صلوٰۃ نعت‘‘ ہم سب کے مطالعہ کے لیے بہترین مجموعہ نعت ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “صلوٰۃ نعت”

Your email address will not be published. Required fields are marked *