Skip to content Skip to footer

عالمی ادب کی فروزاں قندیلیں

Author: سلمیٰ اعوان

1,000.00

Additional information

Number of pages

344

Format

Hard Cover

ISBN

978-969-9368-22-6

Price

1000 روپے

Category: Product ID: 19363

Description

یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ناول، سفر نامے، افسانے، کہانیاں، مضامین، غرض یہ کہ کیا ہے، جو ان کے نوکِ قلم سے سپردِ تحریر نہیں ہوا۔ ذود نویس ہیں، لیکن خوب نویس ہیں۔ بہت سفر کیے، بہت کچھ دیکھا، دکھایا اور سب کو سمجھایا۔ ’’عالمی ادب کی فروزاں قندیلیں‘‘ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ابھی بہت کچھ ہے، جو منظر پر آنے کو ہے۔

عالمی ادب کی فروزاں قندیلیں آزادی و حریت کی شمعیں ہیں۔ ان کی روشنیوں نے تاریکیوں کا دبیز پردہ چیرا اور آسمان ادب کو تاب ناک کرگئیں۔ ان روشن قندیلیوں کو دنیا ان ناموں سے پکارتی ہے۔
نزارقبانی
مونا عمیدی
بورس پاسترنک
سعدی یوسف
یونس ایمرے
الیگزنڈرپشکن
لیوٹا لسٹائی
صوفیہ ٹالسٹائی
جلال الدین رومی
دوستو وسکی
اینا دوستو وسکی
رابندنارتھ ٹیگور
ابی سکارا
ابونواس
جرٹروڈبیل
جان کیٹس
گوزیوکاردوسی
محمود درویش
سلمیٰ اعوان
سلمیٰ اعوان بھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئیں۔ ان کا گھرانہ ہجرت کر کے پاکستان آیا اور لاہور میں آباد ہو گیا۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں ہی حاصل کی۔ ان دنوں ایک آنہ لائبریریوں کا رواج ہوتا تھا ، سلمیٰ اعوان وہاں سے کتابیں لے کر پڑھتی رہیں۔ لکھنا شروع کیا تو کہانیاں لکھیں، پھر ہفت روزہ زندگی اور اردو ڈائجسٹ میں بھی لکھا۔ جنگ میں مضامین شایع ہوتے رہیں۔ ’’شیبہ‘‘ پہلا ناول تھا۔ جنگ ستمبر کے بارے میں ’’ثاقب‘‘ تحریر کیا۔ یہ ایک پائیلٹ کے گرد گھومتی کہانی ہے۔ ’’زرغونہ‘‘ تیسرا ناول ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “عالمی ادب کی فروزاں قندیلیں”

Your email address will not be published. Required fields are marked *