Description
صلوٰۃ نعت قاری کو یہ جذبے ودیعت کرنے والا نعتیہ مجموعہ ہے۔ ایمان اور وجدان کو طراوت اور شان عطا کرتا ہے۔جونہی دل چاہے تیرا، اپنے آقاﷺ کی ثنا کرلے
اکیلا بیٹھ اس مقصد سے تو اور تخلیہ کر لے
بدلنے کے لیے قبلہ، نظر محبوبﷺ کی چاہے
الٰہی فیصلہ اپنے پیمبرﷺ کی رضا پر لے
’’مدیح مصطفےٰ‘‘ کا یہ والہانہ انداز راجا رشید محمود کی وارفتگی کا استعارہ ہے۔ یہ نعتیہ کلام عشق اور عمل کا امتزاج پیش کر رہا ہے۔ راجا رشید محمود فنِ نعت کے مبتدی نہیں، مربی ہیں۔ اس سے باوصف ان کا قلم عاجزی اور دل انکساری سے لبریز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نعتیہ مجموعہ میں ندرت اور نزاکت سے مدحِ رسول اللہ ﷺ کی گئی ہے۔
دنیا میں گنتی کے چند نام، جنہوں نے شاعری محض ممدوحِ نبی آخرالزماں محمد ﷺ کے لیے کی۔ آپ ﷺ کے صحابہؓ اور صحابیاتؓ کی شان ہی بیان کی۔ راجارشید محمود بلاشبہ نعت گو اصحاب میں سے ہیں۔
راجا صاحب نعت گو ہیں،لیکن محترم نعت گو ہیں۔ ادب اور احترام کا دامن تھامے رہتے ہیں۔ نامِ مصطفےٰﷺ اور مقام مصطفےٰﷺ سے ہر طرح سے آگاہ اور باخبر ہیں۔ عمر کے جس حصے میں آپ ہیں، شوق و ذوق کو تازہ جذبے دینا آسان نہیں، لیکن وہ احساس کے شعلے کو بلند رکھے ہوئے ہیں
Reviews
There are no reviews yet.