Description
نعیم بیگ
نعیم بیگ کا تعلق پاکستان کے ادبی مرکز لاہور سے ہے۔ پہلے بنکار تھے، اب افسانہ نگار اور کہانی گو ہیں۔ اردو اور انگریزی میں یکساں مہارت رکھتے ہیں۔ Tipping Soulاور Kogon Planان کے انگریزی زبان میں لکھے گئے ناول ہیں اور خوب ہیں ۔ ان کا پہلا اردو افسانوی مجموعہ ’’یو ڈیم سالا‘‘ اپنے نام سے ہی سمجھا رہا ہے کہ مصالحت کوش نہیں ،بل کہ وہ سچ کے دوش پر ہیں۔
’’پیچھا کرتی آوازیں‘‘ دوسرا افسانوی مجموعہ ہے۔ پاکستان اور بھارت میں ان کو یکساں توجہ سے پڑھا جا رہا ہے۔
کیا شکست لازمی مقدر ہے اسے بھی شکست دی جاسکتی ہے؟
کیا فتح محض نشہ ہے، سرور ہے یا اسے بھی دوام دیا جاسکتاہے؟
کیا پاکیزہ رشتوں کو طبقات کی سولی چڑھا دیا جائے؟
انسان مستقبل کی سمت بھاگ رہا ہے ، ہانپ رہاہے۔
اس کا ماضی آوازیں دیتا اس کا پیچھا کرتا ہے۔
ایسےمیں انسان اور انسان دوستی مطلوب ، لیکن معیار تو دیکھنا ہی پڑے گا تاکہ طلب برقرار رہے، تلاش کا سفر جاری رہے۔
پیچھا کرتی آوازیں
اسی معیار ، طلب اور تلاش کے افسانے ہیں۔
یہ زندگی کے ترانے ہیں،عمر رفتہ کے تازیانے ہیں
Reviews
There are no reviews yet.