Skip to content Skip to footer

گرہ

Author: امجد اسلام امجد

1,000.00

Additional information

Number of Pages

428

Format

Hard Cover

ISBN

978-969-9368-28-8

Price

1000 روپے

Category: Product ID: 19364

Description

امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد کا نام کسی بھی ڈرامے یا کتاب کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے ’’گرہ‘‘ میں ’’وارث‘‘ کی فیوڈل ذہنیت کو قدرے مختلف انداز میں پیش کیا ہے۔ سرمایہ دارانہ کلچر اپنے عروج پر کس طرح ٹوٹ پھوٹ جاتا ہے ، اسے بڑے خوب صورت انداز میں انسان کے ہاتھوں شکست کھاتے دکھایا گیا ہے۔
مکالمے اور کردار کے امتزاج سے زندگی کا حسن سامنے لانا امجد اسلام امجد کا ہی کارنامہ ہے۔ وہ نازک جذبو ں کے اظہار سے احساس اور تعلق کی دنیا کے مناظر سامنے لاتے ہیں۔ یہ وہ خوبی ہے جو ’’گرہ‘‘ کو ہر عہد کا کامیاب نمایندہ بناتی ہے۔

“گرہ‘‘ ان رشتوں کی کہانی ہے ،جو الجھنے لگتے ہیں ،تو ان کا سرا ہاتھ نہیں لگتا۔ انسان خود کو مفادات کے ترازو میں ڈالتا ہے، تو دوسرے پلڑے میں الجھنیں، پریشانیاں اور فاصلے شامل ہوتے جاتے ہیں۔ ایسے میں خون کے رشتے نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ رشتوں میں گرہ پڑتی ہے اور پھر دانتوں سے کھولے بھی نہیں کھلتی۔ تعلق، محبت، اعتماد سب بے وقعت ہو جاتے ہیں۔
’’گرہ‘‘ کھلتی ہے، تو کتاب بن جاتی ہے، زندگی اپنی سچائی پیش کرتی ہے اور ہر پڑھنے والے کی کتھا بن جاتی ہے۔ اس کتھا میں آپ کہاں کھڑے ہیں؟ یہ بات آپ کو اس کتاب کا مطالعہ ہی بتا سکتا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “گرہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *