Skip to content Skip to footer

منزل منزل

Author: حفیظ طاہر

700.00

Additional information

Number of pages

240

Format

Hard Cover

ISBN

978-969-9368-18-9

Price

700 روپے

Category: Product ID: 19367

Description

حفیظ طاہر
شاعر ، نثر نگار، میڈیا سے وابستہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر، استاد، کہانی کار… ان سب کمالات کو مجسم کریں تو چشمِ تصور حفیظ طاہر کو سامنے موجود پاتی ہے۔
پی ٹی وی سے مختلف النوع پروگرام انھوں نے پیش کیے اور داد کے ساتھ ساتھ ایوارڈ بھی پائے۔ ’’عینک والا جن‘‘ ٹی وی سیریز نے انھیں بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول بنا دیا۔
شاعر کے طور پر ’’آٹھواں رنگ‘‘ اور ’’زیر زمین‘‘ شایع ہوئیں۔ ’’منزل منزل‘‘ بچوں کے لیے لکھا گیاناول ہے۔حفیظ طاہر کی ایک اور کتاب ’’ڈاکومینٹری پروڈکشن‘‘ کے عنوان سے ابھی طباعت کے مراحل میں ہے۔
حفیظ طاہر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ اردو اور انتظامیات میں ماسٹرز کر چکے ہیں۔ ایڈورٹائزنگ کی دنیا ان کے تعارف کے بغیر ادھوری ہے۔
’’منزل منزل‘‘ سادگی، سلاست اور براہِ راست دل کو چھو لینے والی زبان میں لکھا گیا ناول ہے۔
پہلا صفحہ کھولیں، پھر آپ صفحات ہی کھولتے اور پڑھتے آخر تک ضرور پہنچ جائیں گے۔

بچوں میں تجسس بڑوں سے زیادہ بھی ہوتا ہے اور بے چینی بھی۔ وہ اپنے ماحول کو دیکھتے ہیں اور سوالات کا سلسلہ دراز کرتے چلے جاتے ہیں۔ یہ ان کے تجسس کا برملا اظہار ہوتا ہے۔ بڑوں کے پاس کئی سوالات کا جواب نہیں ہوتا۔ وہ پوچھتے ہیں کہ منزل کیا ہوتی ہے، وہ کون سا سفر ہوتا ہے ،جس کی منزل ہوتی ہے؟
’’منز ل منزل‘‘ بہ ظاہر ایک تجسس بھرا ناول ہے، درحقیقت یہ کئی سوالوں کا جواب ہے۔ یہ ان بچوں کی کہانی ہے ،جو خود ہ جواب بن جاتے ہیں۔
حفیظ طاہر کی خوبی یہ ہے کہ وہ بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہیں اور انھیں منزل تک لے جاتے ہیں۔ ایسے میں وہ محض ’’عینک والا جن‘‘ کے پروڈیوسر نہیں رہ جاتے، کہانی گو بن جاتے ہیں۔
’’منزل منزل‘‘ اسی کہانی گو کا کمال ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “منزل منزل”

Your email address will not be published. Required fields are marked *