Skip to content Skip to footer

Muhammad (PBUH) Kon Ha

600.00

Additional information

Author

Dr. Abdul Hameed Jasim Al-Balali

Pages

205

Format

Paper Back

ISBN

978-969-9368-91-2

Price

Rs.600/-

Category: Product ID: 20349

Description

محمد ﷺ کون ہیں؟ایک ایسی کتاب ہے، جس میں نبی آخر الزماںﷺ کی شخصیت طیبہ کے چند بنیادی پہلوئوں کی بہت خوب صورت انداز میں وضاحت کی گئی ہے، تاکہ رسول کریم ﷺ کی حیات طیبہ اور دین ِ اسلام کے بارے میں جو غلط فہمیاں عام طورپر پھیلائی جا رہی ہیں، ان کے بارے میں لوگوں تک حقیقت پر مبنی حقائق پہنچائے جا سکیں۔ مصنف نے عربی میں اخلاص، ایما ن اور اختصار کے ساتھ یہ کتاب ترتیب دی ہے کہ جسے قاری دو تین نشستوں میں بآسانی پڑھ کرگہرا تاثر لیتا ہے، اور سیرتِ پاک پر مزید مطالعہ کرنے کی پیاس محسوس کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا انگریزی اور ہندی ترجمہ بہت مقبول ہوا، اور اب اردو میں یہ سُشتہ اور رواں ترجمہ مطالعے کے لیے موجود ہے۔ اسے خرید کر نوجوانوں اور غیر مسلموں میں بڑے پر پھیلانا ، نیکی کا کام ہے۔

عبدالحمید جاسم البلالی، کویت کے ایک صاحبِ دل ، صاحب ِ علم اور دعوتِ دین کی اشاعت کے جذبے سے سرشار عالمِ دین ہیں۔ انھوں نے خدمت اسلام کے لیے اپنی زندگی کے دن رات اور اپنی تمام تر صلاحیتوں اور سارے وسائل کو مرکوز کر رکھا ہے۔

یو ایم ٹی پریس، پاکستان کی معروف نجی یونی ورسٹی کا طباعتی مرکز ہے۔ جہاں سے علوم اسلامیہ، اجتماعیات ، سماجیات سیاسیات ، تاریخ ، ادبیات ، درسیات کے میدان میں اردو اور انگریزی زبان میں قابلِ قدر کتب کی اشاعت کی گئی ہے۔ جنھیں علمی حلقوں نے کھلے دل سے سراہا ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Muhammad (PBUH) Kon Ha”

Your email address will not be published. Required fields are marked *