



یو ایم ٹی ادبی بیٹھک، صرف ایک روایت نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن اور خواب ہے، جو ہر بار ایک نئی حقیقت میں ڈھل جاتا ہے۔ یہ وہ جنون ہے جہاں شوق اپنی انتہا پر پہنچ کر نئے افق کو چھوتا ہے، اور محبت ہر لمحے میں سرایت کر جاتی ہے۔ یہ محفلیں یو ایم ٹی کے علم و ادب سے غیر متزلزل تعلق کا مظہر ہیں، جہاں ہر خیال تہذیب کی ایک نئی داستان رقم کرتا ہے۔
۔ ہے
40-یوایم ٹی ادبی بیٹھک
نا گمان تھا، نہ کبھی سوچا تھا نا کوئی خبر تھی نا کوئی پیش گوئی تھی کہ پیش رفت ایسی رفتار سے ہو گی کہ ادبی بیٹھک یوں دلوں میں جا بسے گی، اور ہال اس قدر بھر گا کہ گنجائش ختم ہو جائے گی۔ یہ سیشن کسی بھی ادبی میلے سے بڑھ کر کامیاب ثابت ہوا، ۔ادبی بیٹھک اب صرف ادبی بیٹھک ہی نہیں دلوں کی تال میل اور ذہنوں کے ہم آہنگ ہونے کا ایک نیا باب ہے۔
ایک ایسی محفل تھی جو اپنے حسن انتظام، جاذبیت ادبی رعنائیوں اور شعری جمالیات کے سبب ہمیشہ دلوں میں نقش رہے گی۔
اس بار ادبی بیٹھک معروف شاعرہ ، نثر نگار ، نقاد اور محقق ، 15 کتب کی مصنفہ محترمہ حمیدہ شاہین کے اعزاز میں منعقد کی گئی جن کا ذکر نا صرف عزت و وقار کی علامت ہے بلکہ ان کی تخلیقات اور علمی و ادبی بصیرت معیار کا پیمانہ ہیں ۔جو اردو ادب میں ایک درخشاں ستارہ ہیں۔ ان کے اعزاز میں یہ بیٹھک ان کے تخلیقی کارناموں اور ادبی خدمات کو سراہنے کا ایک منفرد انداز تھا۔ ادبی بیٹھک کا دوسرا پہلو پروفیسر ایم اے رفرف کا علم، عالم اور عالم موضوع پر اظہار خیال تھا جن کی زندگی کا ہر پل علم کی جستجو اور تخلیقی ، تحقیقی اور تہذیبی شعور عبارت کرنے سے معمور ہے ۔ یہ شام واقعی ایک خواب کی تعبیر تھی، جہاں ہر لمحہ ادب، محبت اور تخلیقی جوش سے مزین تھا۔تقریب کا آغاز تلاوت کے بعد حمیدہ شاہین صاحبہ کے نعتیہ کلام سے ہوا۔جسے حسنین مظہری صاحب نے اس خوبصورتی سے پڑھا کہ حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی ۔ غزل گائیگی، مکالمہ، شاعری، گیت، اور حمیدہ شاہین کے ادبی سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا یہ انداز ایسا تھا جس نے ہر دل کو ادب کی لذت سے سرشار کر دیا۔ حاضرین مجلس متفق تھے کہ ایسی پرکشش اور خوبصورت نشست اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔۔۔۔ ۔محترمہ حمیدہ شاہین کی تخلیقی ، علمی اور ادبی خدمات پر شازیہ مفتی ، رقیہ اکبر چوہدری ، آغر ندیم سحر ، ضیغم عباس گوندل نے نہایت دلکش انداز میں ایک جامع جائزہ پیش کیا ۔
نواز کھرل نے نظامت کے فرائض کچھ اس انداز سے انجام دیے کہ ہر لفظ، ہر جملہ، ہر لمحہ ادب کے لطیف احساسات میں ڈوبا ہوا محسوس ہوا۔ سامعین نے دل کھول کر تعریف کی کہ اتنی روانی اور خوبصورتی سے تقریب کو آگے بڑھانے کا ہنر صرف نواز کھرل کے پاس ہے۔
امن شہزادی ، فریحہ نقوی ، خالد ندیم شانی ، احمد علی کیف نے اپنے اور حمیدہ آپا کے شعری کلام کی پڑھت سے دلوں میں محبت اور ادبیت کی شمع روشن کی ۔ ان کی پڑھت کے ہر لفظ میں احساس ، محبت اور خوشبو تھی ۔۔۔ آفتاب جاوید نے حمیدہ شاہین صاحبہ کے لئے لکھا اپنا پرتاثیر گیان پیش کر کے بےگناہ داد سمیٹی ۔۔۔ جشنِ عباس اور مبینہ اکبر نے حمیدہ شاہین کی ایک ایک غزل ترنم کے ساتھ پیش کر کے محفل میں سر کا ایسا رنگ بھرا جو دیر تک دلوں میں مہکتا رہا ۔۔۔ دوران تقریب ماہم طارق اور نبریز کی گلوکاری نے بھی سماں باندھے رکھا ۔۔۔
ڈاکٹر ضیاء الحسن ، حفیظ طاہر اور غلام حسین ساجد کی مدلل و موثر گفتگو نے سامعین کو محترمہ حمیدہ شاہین کی تخلیقی گہرائی اور ان کے ادبی کام کی اثر پذیری سے روشناس کرایا۔ ان کی باتوں میں ایسا سحر تھا کہ سامعین کو محترمہ کے فن اور شخصیت کی گہرائی اور انفرادیت کو مزید جاننے کا موقع ملا ۔۔۔
ادبی بیٹھک کا ایک منفرد پہلو پروفیسر ایم ایم رفرف کا عمیق اظہار خیال تھا، جس میں انہوں نے “علم، عالم اور عالم” کے مفہوم کو نئے انداز نئی جہت میں پیش کیا۔ پروفیسر رفرف نے علم کو محض ایک نظریہ نہیں، بلکہ انسانیت کی ترقی اور فلاح کا ایک اہم وسیلہ قرار دیا۔ انہوں نے عالم کی ذمہ داریوں کو بھی ایک منفرد اور گہرے تناظر میں بیان کیا، جس نے محفل میں موجود تمام افراد پر گہرے فکری اثرات چھوڑے۔ ان کے خیالات نے علم کی حقیقت اور اس کے اثرات پر ایک نیا زاویہ دیا۔تقریب میں ادب کی دنیا کے کئی معروف ستارے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔
یہ کہکشاں اس محفل کو روشنیوں کا ایک استعارہ بنا گئی۔ ہر چہرہ خوشی، محبت اور ادب سے بھرپور تھا۔ یہ شام ان دلکش لمحوں کا مجموعہ تھی جسے حاضرین مجلس بار بار یاد کریں گے، اور ہمیشہ دہراتے رہیں گے۔ یہ محفل ادب کے چاہنے والوں کے لیے ایک یادگار خزانہ بن تھی، جس کی مہک آنے والی دنوں کو بھی محسوس ہوگی۔ یقیناً اس بیٹھک کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں؛ یہ ایک ایسا احساس تھا جو دلوں کو ہمیشہ کے لیے چھو گیا۔
